اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرشانت کشور نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی - پرشانت کشور

انتخابی منجمنٹ کے ماہر پرشانت کشور نے دوسری مرتبہ آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ریاستی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔

پرشانت کشور نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی

By

Published : Jun 27, 2019, 10:24 PM IST

Updated : Jun 27, 2019, 10:51 PM IST

پرشانت کشور کی اس ملاقات کے بعد اب یہ یقینی ہوگیا ہے کہ کشور 2021 میں ہونے والے بنگال اسمبلی انتخابات کیلئے ترنمول کانگریس کیلئے حکمت عملی بنائیں گے۔یہ دوسرا موقع ہے کہ پرشانت کشور نے ممتا بنرجی سے ریاستی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ہے۔تاہم یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ ملاقات کے دوران کن امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

کل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگال اسمبلی میں بی جے پی کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے کانگریس اور بایاں محاذ کومشترکہ پروگرام کے تحت ریاستی و مرکزی سطح پر کام کرنے کی اپیل کی۔ممتا بنرجی نے کہاکہ کانگریس اور سی پی ایم ملک کو توڑ نہیں سکتی ہے۔

ممتا بنرجی کے اس بیان پررد عمل ظاہرکرتے ہوئے سی پی ایم کے پولٹ بیورو کے رکن محمد سلیم نے کہا کہ ممتا بنرجی کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب کانگریس اور سی پی ایم نے مل کرکام کرنا شروع کیا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممتا بنرجی کوہماری طاقت کااحساس ہوچکا ہے اور ان کی باتوں پریقین نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Last Updated : Jun 27, 2019, 10:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details