اسپیشل پولیس آبزرور وویک دوبے نے چار مرحلوں کی پولنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
مغربی بنگال: چار مرحلے میں پُر امن پولنگ ہوئی
تشدد کے چند واقعات کے ساتھ مغربی بنگال میں چار مرحلوں کی پولنگ مکمل ہوگئی ہے اور اب صرف تین مرحلوں کی پولنگ باقی ہے۔
چار مرحلے میں پُر امن پولنگ ہوئی
وویک دوبے نے کہا کہ ہر ایک چیز صد فیصد پرفیکٹ نہیں ہو سکتی ہے مگر ہم نے پرامن پولنگ کرانے کیلیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ ووٹرز نے بھی بڑی تعداد میں نکل کرووٹ دیا ہے۔
ہم نے ووٹرز کی سکیورٹی کے بھی انتظامات کیے تھے اور ووٹرز کا بے خوف ہوکر اپنے گھروں سے نکل کر بڑے پیمانے پر ووٹنگ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ الیکشن کمیشن کی کوششیں کامیاب رہیں۔'