اردو

urdu

ETV Bharat / state

چنشورہ میں پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپ

پولیس اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپ کے بعد باشندوں نے علاقے میں سماج مخالف عناصر کی سرگرمیوں میں اضا فہ کے خلاف سڑک کی بندی کے دوران پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گیے۔

By

Published : Jul 13, 2019, 7:03 PM IST

چنشورہ میں پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپ


مقامی باشندوں نے ہگلی ضلع کے چنشورہ ،خزنی موڑ، جی ٹی روڈ ہگلی موڑ کی ناکہ بندی کردی اور ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔اس سے ٹرفک نظام پوری طرح سے درہم برہم ہو گئی۔ پولیس عوام کو ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے جائے وقوی پر پہنچی۔

چنشورہ میں پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپ

پولیس اوراحتجاج کرنے والے لوگوں کے درمیان توتو میں میں شروع ہو گئی۔ پولیس اور عوام کے درمیان حجت تکرار ہاتھا پائی میں بدل گئی۔

پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ عوام نے اچانک پتھراؤ شروع کردی جس سے پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

چنشورہ میں پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپ

پولیس بھیڑ کو منتشیر کرنے کے لیے لاٹھی چار کیا اور اس کے بعد آنسو گیس کے گولے داغے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ حالات کو قابو کرنے کے لیے پہنچی پولیس ٹیم پر پتھراؤ کی گئی۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے دوران آنسو گیس کے گولے داغے۔

چنشورہ میں پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپ

پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس پر حملہ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہچنانے کی الزام میں بارہ لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ ئی ہے۔ اس کیس میں مزید لوگوں کی گرفتاری ہو سکتی ہے۔

چنشورہ میں پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپ

باشندوں کاکہنا ہے کہن گزشتہ شب مجرم پیشہ کو گرفتار کے لیے پھا پہ ماری مہم کے دوران عام لوگوں کو پریشان کیا گیا ۔ لوگوں نے پولیس کی اس حرکت کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ناکہ بندی کی گئی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ بھیڑ میں موجود شرپسندوں نے پولیس پر پتھرا ؤ کی۔ اس کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details