مغربی بنگال پولیس نے ضلع مالدہ کے 11 اغوا شدہ پنچایت اراکین کو بہار کے ضلع کٹیہار کے ایک ہوٹل سے آزاد کرایا۔ ان اراکین کو گزشتہ 20 جولائی کو اغوا کر لیا گیا تھا۔
مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانے کی پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بہار کے کٹیہار پولیس کی مدد سے کٹیہار میں واقع ایک ہوٹل میں خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔
چھاپہ ماری مہم کی پولیس نے تمام ارکان پنچایت کو اغواکاروں کی چنگل سے آزاد کرایا۔ پولیس نے اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت انورالحق، امیرالحق اور عزیزالحق کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام افراد مالدہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔
پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آسکتی ہے۔ ان کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ ہریش چندر پور کے دولت نگر پنچایت پر ترنمول کانگریس کا قبضہ ہے۔ پنچایت کے 12 اراکین نے پردھان نجیب الرحمن پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی۔
پولیس نے 11 اغوا شدہ پنچایت اراکین کو آزاد کرایا
چھاپہ ماری مہم کے ذریعہ پولیس نے تمام اغوا شدہ ارکان پنچایت کواغواکاروں کی چنگل سے آزاد کرایا۔ پولیس نے اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتاربھی کیا ہے.
پنچایت اراکین کو آزاد کرایا
مزید پڑھیں :
گیا: مغوی بچہ بھاگلپور سے برآمد، اغوا کار بچے کے والد کا دوست
کلکتہ ہائی کورٹ نے پنچایت پردھان نجیب الرحمن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی اجازت دے دی۔ اس کے بعد 12 ارکان میں سے 11 نے پنچایت پردھان کو ہٹانے کے لئے سرگرمی شروع کردی۔