اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mysterious Deathبچے کی مشتبہ موت کا معاملہ پولیس کے لئے معمہ

آنند پور میں بچے کی موت کے معاملے میں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا۔ تین سالہ بچے کے والدین نے دعویٰ کیا تھاکہ ان کا بچہ باتھ روم کی بالٹی کے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے تاہم بچے کی دادی کی شکایت کے بعد اس پورے کیس کا رخ تبدیل ہوگیا ہے۔دادی کو بچے کی موت پر شک و شبہ ہے۔ اگرچہ بچے کی موت 6 نومبر کو ہوئی تھی، لیکن بچے کی دادی نے کل پولیس اسٹیشن میں جاکر اپنے شکوک کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بچہ صرف بالٹی میں گرنے سے نہیں مرا ہے ۔ اس کے پیچھے سازش ہے۔اس کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔Mysterious Death

بچے کی مشتبہ موت کا معاملہ پولیس کے لئے معمہ
بچے کی مشتبہ موت کا معاملہ پولیس کے لئے معمہ

By

Published : Nov 11, 2022, 5:49 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے آنند پور علاقے میں ایک تین سال کے بچے کی موت پولیس کے لئے معمہ بن چکا ہے۔پولیس نے شک کی بنیاد پر اس کے والدین کو شہر سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔Police Doubt Parent over Mysterious Death Of Three Years Old Child In Narendrapur In West Bengal

پولیس بچے کے والدین کے آنند پور فلیٹ پر جاکر فلیٹ میں تالا لگا دیا۔ پڑوسیوں سے بات کرنے پر معلوم ہوا کہ گزشتہ اتوار کی رات ساڑھے نو بجے کے قریب انہوں نے چیخ کی آوازیں سنیں اور بچے کے والدین کے فلیٹ پر گئے۔ وہاں جا کر پتہ چلا کہ بچہ باتھ روم کی بالٹی میں ڈوب کر مر گیا ہے۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ بچے کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے کو نمونیا ہے۔

بچے کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ 6 نومبر کو ان کی بیٹی اور داماد نے بتایا کہ ان کا بچہ باتھ روم کی بالٹی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا ہے۔ وہ لاش کو لے کر نوناڈانگا میں بچے کی دادی کے گھر پہنچے۔ ان کے مطابق واقعے کے وقت بچے کے والد گھر پر موجود تھے۔ بچے کی ماں کام سے باہر گئی ہوئی تھی۔ نتیجے کے طور پر، بچے کی دادی کو شک ہے کہ بچے کی موت کیسے ہوئی؟ اس دن اس کے والدین نے بچے کی آخری رسومات ادا کرنے کی کوشش کی۔ لیکن اس دن ایسا نہ ہو سکا کیونکہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں تھا۔ بچے کو اگلے دن موت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛Police Doubt Father over Mysterious Dead Of Three Years Old Child In Narendrapur In West Bengal

ادھر واقعے کے بعد سے بچے کے والد اور والدہ کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ دوسری جانب بچے کی ماں مشکوک ہے۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد بچوں کی لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ بچے کی لاش جمعرات کو قبرستان سے نکالا گیا۔ اس کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے این آر ایس اسپتال بھیج دیا گیا۔Police Doubt Parent over Mysterious Death Of Three Years Old Child In Narendrapur In West Bengal

ABOUT THE AUTHOR

...view details