اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیرک پور میں پولیس نے جے پی نڈا کا دورہ منسوخ کیا

مغربی بنگال میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے بوتھ سطح پر بی جے پی لوگوں کو جوڑنے کی مہم چلا رہی ہے اور اسی سمت میں بی جے پی قومی صدر کا بیرک پور میں دورہ ہونے والا تھا۔

JP Nadda'
JP Nadda'

By

Published : Feb 25, 2021, 12:51 PM IST

بی جے پی صدر جے پی نڈا کی مغری بنگال کے بیرک پور میں پریورتن یاترا پر پولیس نے پابندی لگا دی ہے۔ پولیس کے ذریعہ دورہ کی اجازت نہ ملنے پر بی جے پی رہنما ارجن سنگھ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے بی جے پی صدر کے دورہ کی اجازت نہیں دی ہے۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر بی جے پی صدر کی پریورتن یاترا جو گھوش پارہ روڈ پر کنچراپاڑہ سے بیرک پور تک ہونی تھی، اسے ملتوی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کے اس فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے اور وہاں سے اجازت نامہ حاصل کریں گے۔

واضح ہو کہ مغربی بنگال میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور بی جے پی مغربی بنگال میں فتح حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس دوران وزیر اععظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے تمام سینئر رہنما مغربی بنگال کا دورہ کر رہے ہیں اور ریاست میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے بوتھ سطح پر بی جے پی لوگوں کو جوڑنے کی مہم چلا رہی ہے اور اسی سمت میں بی جے پی قومی صدر کا مذکورہ دورہ ہونے والا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details