اردو

urdu

ETV Bharat / state

اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج - اساتذہ

کاریگر بھون میں احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس کے لاٹھی چارج سے بھگدڑ مچ گئی۔ اس واقعہ میں متعدد اساتذہ کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج

By

Published : Aug 21, 2019, 9:41 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:54 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں کاریگر بھون کے سامنے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس لاٹھی چارج میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔اس واقعہ کے بعد اساتذہ نے سڑک کہ ناکہ بندی کردی ہے جس سے آمدورفت پوری طرح ٹھپ پڑ گئی۔

اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج

مغربی بنگال میں اساتذہ کی مختلف تنظیموں کے متعدد مطالبات پر احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔ اساتذہ کے احتجاج کے خلاف پولیس سختی سے نمٹنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

کولکاتا کے ایس این بنرجی روڈ میں واقع کاریگربھون کے سامنے اساتذہ نے تنخواہ میں اضافے اور مستقل ملازمت کے مطالبے پر احتجاج کیا۔اساتذہ نے احتجاج کے دوران حکومت سے ٹیچروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اساتذہ کے احتجاج کوختم کرانے کے لیے گئی پولیس اور اساتذہ کے درمیان جھڑپ پوئی۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چار ج کیا ۔ پولیس کے لاٹھی چارج میں متعدد اساتذہ زخمی ہوگیے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ اساتذہ کاریگری بھون کے سامنے احتجاج کرنے کے دوران سڑک کی ناکہ بندی کردی۔ ناکہ بندی کے سبب ایس این بنرجی روڈ میں گاڑیوں آمد ورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی۔

پولیس کے مطابق جب اساتذہ کو سڑک سے ہٹنے کی ہدایت دی گئی تھی انہوں نے آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھیڑ کومنتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔

پولیس نے مزید کہاکہ لاٹھی چارج کے دوران ساتذہ کے زخمی ہونے کی بات سے انکار کیا ہے۔

اساتذہ کاکہنا ہے کہ کاریگربھون کے سامنے احتجاج کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج میں متعدد اساتذہ زخمی ہو گیے ہیں۔انہیں نزدیکی ہستپال میں داخل کرایا گیا ۔

ان کاکہنا ہے کہ احتجاج کے دوران پولیس کالاٹھی چارج ناانصافی ہے۔ ہرآدمی اپنے مطالبے کو منوانے کے لیے احتجاج کرتاہے۔ پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details