دلیپ گھوش نے کہا کہ ہلدیہ میں بھارت پٹرولیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی مدنی پور ضلع میں عوامی جلسے کو خطاب کریں گے.
دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی سے مدنی پور ضلع میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے کی گزارش کی گئی ہے.
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے مطابق وزیراعظم دفتر سے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مغربی بنگال کے شیڈول میں عوامی جلسے کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ مغربی بنگال کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے.
دلیپ گھوش کے مطابق چھ فروری سے ریاست میں پانچ پرورتن رتھ یاترا کا انعقاد کیا جائے گا. وزیراعظم ان میں سے ایک کا افتتاح کریں گے
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی سات فروری کو مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے ہلدیہ میں بھارت پٹرولیم کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے آئیں گے.
اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ 23 جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کے موقع پر مغربی بنگال کے دورے پر آئے تھے.