کولکاتا:وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ بہت خوشی ہو رہی ہے کہ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے وژن اور ہندوستان کی بھرپور ثقافتی وراثت شانتی نکیتن کو یونیسکو کے ذریعہ عالمی ثقافتی وراثتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ تمام ہم وطنوں کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ اسپین کے سرکاری دورے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نوبل انعام یافتہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کا تعلق قابل فخر شانتی نکیتن کے شاعر گرودیو ٹیگور سے ہے اور بنگال کے لوگوں نے نسلوں سے اس کی حفاظت کی ہے۔ بنگال سے محبت کرنے والوں کو مبارک ہو۔
محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) نے کہا کہ یہ ہندوستان کے لئے اہم کامیابی ہے کیونکہ مغربی بنگال میں واقع شانتی نکیتن کو سرکاری طور پر یونیسکو کی عالمی ثقافتی وراثتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جو ہندوستان کی 41 ویں عالمی ثقافتی جائیداد بن گیا ہے۔