بھارت كی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی عامر خان اور كرینہ كپور خان كی نئی فلم لال سنگھ چڈھا كی مخالفت میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ PIL against lal singh chaddha in calcutta high court بی جے پی رہنما اور وكیل نازیہ الہیٰ خان نے عامر خان اور كرینہ كپور خان كی فلم لال سنگھ چڈھا كے خلاف كلكتہ ہائی كورٹ میں پی آئی ایل داخل كرتے ہوئے اس پر مكمل طور پرپابندی عائد كرنے كا مطالبہ كیا ہے۔
اسی درمیان بی جے پی كی رہنما اور وكیل نازیہ خان الہیٰ نے كہاكہ اس طرح كی فلموں سے ملك كا ماحول خطرے میں پڑ سكتا ہے۔ اس میں ایسی بہت سی باتیں جس پر اعتراض كیا جا سكتا ہے اور كیا بھی جارہا ہے۔ اس كو لے كر لوگ منفی باتیں كرتے ہیں۔ انہوں نے كہاكہ اس فلم لال سنگھ چڈھا كے خلاف پی آئی ایل داخل كرنے كا مقصد فلم پر پابندی عادئ کرنا ہے۔ ملك كی دیگر ریاستوں میں بھی اس طرح کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ كلكتہ ہائی كورٹ سے اپیل ہے كہ اس معاملے میں مداخلت كرے۔ پی آئی ایل پرجلد سے جلد سماعت كرنے كی اپیل ہے۔