اردو

urdu

ETV Bharat / state

Legal Notice To Mamataعوام فیصلہ کرے گی کہ انہیں فلم دیکھنا ہے یا نہیں، وویک اگنی ہوتری - ہدایت کار وویک اگنی ہوتری

ہدایت کار وویک اگنی ہوتری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو فلم کشمیر فائلس کے خلاف بیان بازی کرنے پر قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ وزیراعلیٰ سے اس معاملے پر جلد سے جلد جواب کا مطالبہ کیا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنر جی کو قانونی نوٹس
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنر جی کو قانونی نوٹس

By

Published : May 9, 2023, 7:49 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکومت کی جانب سے فلم دی کیرالہ سٹوری پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد سیاست تیز ہو گئی ہے۔ ہدایت کار وویک اگنی ہوتری نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو فلم دی کشمیر فائلس کے بارے میں ان کے تبصروں کے لئے قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔

ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی سے بھی ان دونوں فلموں کے بارے میں لگائے گئے الزامات کو واپس لے کر غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو فلموں کے بارے میں منفی تبصہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔عوام یہ فیصلہ کرے گی کہ انہیں کیا دیکھنا ہے اور کیا نہیں۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز سیکرٹریٹ نبنو نے آٹھ مئی کو فلم دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی لگادی۔اس اعلان کے ایک دن بعد ہی ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے منگل 9 جون کو ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ایک نوٹس دیا۔

یہ بھی پڑھیں:The Kerala Story Banned in West Bengal مغربی بنگال میں فلم دی کیرالہ اسٹوری کی نمائش پر پابندی

ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے ٹویٹر پر یہ بھی کہا کہ یہ نوٹس پلوی جوشی اور ابھیشیک اگروال کے ساتھ مل کر وزیر اعلیٰ بنگال کو بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر یہ بھی لکھاکہ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہمیں اور ہماری فلموں #TheKashmirFiles اور آنے والی 2024 کی فلم #TheDelhiFiles کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ۔ریاستی حکومت کی جانب سے فلم ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری کے قانونی نوٹس سے متعلق فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details