مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ بشیرہاٹ کے بیشتر بلاکز میں ڈینگو اور ملیریا کے کیسز میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔ علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔
ذرائع کے مطابق بشیر ہاٹ کے منخا، شندیش کھالی اور ہوڑیا بلاک میں ڈینگو اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
منخا بلاک سے 15 افراد کے ڈینگو میں مبتلا ہونے کی اطلاع ہے جب کہ 37 لوگوں کو ملیریا کی تصدیق ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سندیش کھالی ایک نمبر بلاک میں بھی ڈینگو اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اس بلاک کے پانچ لوگوں میں ڈینگو کی تشخیص کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ 25 لوگ ملیریا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔