- مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے سیالدہ - جنوبی سیکشن کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ اسٹیشن پر مسافروں نے ریلوے حکام کی لاپرواہی کے خلاف جم کر احتجاج کیا/ جنوبی 24 پرگنہ کے سیالدہ - جنوبی سیکشن کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ اسٹیشن پر مسافروں نے دفتر اوقات میں ٹرینوں کی معطلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریل خدمات میں رخنہ ڈالا۔ Passengers Protest Against Suspension of Trains
ذرائع کے مطابق آج صبح کیننگ کے ہاتھ باڑہ اسٹیشن پر مسافر سیالدہ آنے کے لئے ٹرین کے انتظار میں کھڑے تھے تبھی اسٹیشن انتظامیہ کی جانب سے یکے بعد دیگرے کئی ٹرینوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا۔ مسافر ٹرینوں کی معطلی کے اعلان سنتے ہی اسٹیشن منیجر کے دفتر کی طرف دوڑ پڑے اور دفتر کے سامنے احتجاج کرنے لگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے مسافر پٹری پر آ کر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا. مسافروں احتجاج کے سبب گھنٹوں ریل خدمات پوری طرح سے متاثر ہوئی. ریلوے پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی.
مزید پڑھیں:مغربی بنگال میں خصوصی ریل خدمات بحال
Rail Services Suspended: ٹرینوں کی معطلی کے سبب مسافروں نے ریل کی آمد و رفت رکوائی
جنوبی 24 پرگنہ کے سیالدہ - جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ اسٹیشن پر مسافروں نے دفتر اوقات میں ٹرینوں کی معطلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریل خدمات رکوادی۔ Passengers Protest Against Suspension of Trains
ریل کی آمد و رفت
اس دوران ریلوے پولیس اور مسافروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی. پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا. متعدد مسافروں کو حراست میں لیا گیا ہے. مسافروں نے کہا کہ صبح کے وقت ٹرینوں کی معطلی سے وقت پر دفتر پہنچنے میں دیر ہوجاتی ہے. اکثر و بیشتر ایسا ہوتا ہے. اس مسئلے کے حل کے لئے ریلوے نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔ دوسری طرف سیالدہ - جنوبی سیکشن کے کیننگ اسٹیشن کے ماسٹر ایچ مکھرجی نے کہا کہ اوور ہیڈ تار خراب ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔