اردو

urdu

ETV Bharat / state

' دو لاکھ سے زائد بیرونی مزدور کیمپوں میں ہیں'

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ دو لاکھ سے زائد بیرو ن ریاستوں کے مزدور وں کو ریاست کے مختلف کیمپوں میں تمام سہولیات کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔

بنگال کے مختلف کیمپوں میں بیرون ریاستوں کے دولاکھ سے زائد مزدوروں
بنگال کے مختلف کیمپوں میں بیرون ریاستوں کے دولاکھ سے زائد مزدوروں

By

Published : Apr 10, 2020, 5:14 PM IST

ریاستی سکرٹریٹ نبنو میں پریس کانفرنس کے دوران مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ جاری ہے۔

بنگال کے مختلف کیمپوں میں بیرون ریاستوں کے دولاکھ سے زائد مزدوروں

انہوں نے کہاکہ 16 ریاستوں کے دو لاکھ سے زائد مزدوروں کو ریاست کے 711 مختلف کیمپوں میں تمام سہولیات کے ساتھ رکھا گیا ہے۔انہیں تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ متعدد این جی او بیرون ریاستوں کے مزدوروں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ۔

ممتابنرجی کے مطابق یکم اپریل سے ہی بیرون ریاستوں کے مزدوروں کو کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔حالات میں بہتری آ تے ہی تمام مزدوروں کو ان کی ریاستوں تک پہنچانے کاانتظام کیا جائے گا۔

بنگال میں کورونا وائرس کے مریضو ں سے متعلق وزیرا علیٰ نے کہا کہ بنگال میں اب تک کورونا کے 80معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔

30ڈاکٹر، پانچ نرسنگ اسٹاف اور چار ٹیکنیکل اسٹاف جن کا تعلق این آر ایس میڈیکل کالج سے ہے کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ان لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔39ڈاکٹر سمیت 79افراد اور نرسوں و ٹیکنیکل اسٹاف کے ایک گروپ کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔جب کہ دیگر افراد کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details