اردو

urdu

By

Published : Aug 7, 2022, 1:37 PM IST

ETV Bharat / state

Mohammedan Sporting: 'مسلمان ہونے کے ناطے محمڈن کی جانب سے کھیلنے کے لئے بھارت آیا ہوں'

محمڈن اسپورٹنگ کلب کے نئے غیر ملکی فٹبالر عثمان این دائے نے کہا کہ وہ مسلمان ہونے کے ناطے ایک مسلم کھیل ادارہ محمڈن اسپورٹنگ کی نمائندگی کے لیے بھارت جیسے بڑے ملک میں آئے ہیں۔ Ousmane N'Diaye Senegal

Etv Bharat
Etv Bharat

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ نہ صرف بھارت بلکہ ایشیائی فٹبال کھیل کی تاریخ میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب کی تاریخ رہی ہے کہ اس نے ایشیا، افریقہ اور دیگر ممالک کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سیاہ سفید جرسی زیب تن کرنے کا مواقع فراہم کیا ہے۔ اس کی ایک طویل فہرست ہے۔ Ousmane N'Diaye says being a muslim so I came here to play for muslim football club

میں ایک مسلمان ہوں اور مسلم کلب محمڈن کی جانب سے کھیلنے کے لئے بھارت آیا ہوں

یہ بھی پڑھیں:

افریقی ملک سینیگال کے اسٹار فٹبالر عثمان این دائے Footballer Ousmane N'Diaye کولکاتا پہنچنے کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کی جرسی زیب تن کرکے مشق کے لیے میدان میں حاضر ہو گئے۔ شمالی 24 پرگنہ کے نیوٹاؤن میں واقع اسکولس آف ایکسیلینسی گراؤنڈ میں محمڈن کا کیمپ چل رہا ہے۔ پریکٹس سیشن کے بعد سینیگال کے فٹبالر عثمان این دائے نے کہا کہ بھارت میں آنے کی ایک سب سے بڑی وجہ محمڈن اسپورٹنگ کلب ہے۔ کلب کے نام نے انہیں اس ملک کی جانب کھینچ لے آیا۔

16036792
عثمان این دائے نے کہا کہ وہ ایک مسلمان ہونے کے ناطے تاریخی مسلم کھیل ادارہ محمڈن اسپورٹنگ کی نمائندگی کے لیے بھارت جیسے بڑے ملک میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے۔ یوٹیوب پر اس کے کئی مقابلے بھی دیکھ چکے ہیں۔ تمام باتوں پر غور فکر کرنے کے بعد ہی بھارت میں آنے کا فیصلہ کیا۔ اللہ کا کرم رہا تو بھارت کی سرزمین پر کامیابی کے ساتھ اپنے فٹبال کرئیر کا آغاز کروں گا۔ عثمان کا کہنا ہے کہ لمبے سفر کے سبب وہ تھکان محسوس کر رہے ہیں۔ تھکان کے باوجود مشق میں شرکت کی۔ گراؤنڈ میں مشق فراہم کردہ سہولیات کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔ سینیگال کے فٹبالر عثمان این دائے کے مطابق وہ اپنے نئے کلب محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے کھیلتے ہوئے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انشاء اللہ انہیں کامیابی ملنے کی پوری امید ہے۔ دوسری طرف محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سکریٹری دانش اقبال، فٹبال سیکرٹری دپندو بسواس اور محمد اکرم نے عثمان این دائے کو گلدستہ پیش کرکے گراؤنڈ میں استقبال کیا۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب کے روسی فٹبال کوچ آیندرے شیوچینوکووا ماسکو سے کولکاتا پہنچنے جہاں فٹبال سیکرٹری دپندو بسواس نے استقبال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details