اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کی حمایت میں عام لوگوں کی ریلی - ریاستی وزیر جیوتی پریہ

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں عام لوگوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی حمایت ریلی کا انعقاد کیا۔

Ordinary people's rally in support of Mamata Banerjee
ممتا بنرجی کی حمایت میں عام لوگوں کی ریلی

By

Published : Feb 15, 2021, 11:48 AM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ گزشتہ سال 2019 اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

ممتا بنرجی کی حمایت میں عام لوگوں کی ریلی

انتخابی کمیشن بھی شمالی 24 پرگنہ کو مغربی بنگال کا سب سے حساس ضلع قرار دے چکا ہے۔

بیرکپور پارلیمانی حلقے میں وزیر جیوتی پر یہ ملک کی قیادت میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

اس ریلی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ عام لوگ اس کی قیادت کر رہے تھے، جبکہ ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک اور ضلع ترنمول کانگریس کے صدر ایس بھومک عام لوگوں کی قیادت میں جلوس میں شامل ہوئے۔

ترنمول کانگریس کی یہ ریلی پالتا سے شروع ہوکر شیام نگر کے چورنگی پر آکر ختم ہوئی جہاں ضلع سطح کے رہنماؤں نے جلسے سے خطاب کیا۔

ترنمول کانگریس کے جلسے میں شرکت کرنے کے لئے آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارٹیوں کی طرح ہنگامہ کرنے کے بجائے ای وی ایم کے ذریعہ ہم اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details