کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے بھی اسی طرح کا الزام عائد کیا ہے۔ دلیپ گھوش نے کھڑگپور میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”شوز کو چن چن کر منسوخ کیا جا رہا ہے۔“جنہوں نے صنعتی کلچر کو ختم کر دیا، وہ اس طرح بنگال کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔Opposition Parties Slam TMC And West Bengal Govt Over Cancellation Of Arjit Singh Programme
سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے ترنمول اور بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ہو یا ترنمول کانگریس، وہ فنکاروں، ادیبوں اور دانشوروں کو اپنے اسٹیج پر لانے کے لئے فن، ادب اور فنون لطیفہ کو تباہ کر رہی ہیں۔ کوئی کہہ رہا ہے اس فلم کا بائیکاٹ کرو، کوئی کہہ رہا ہے انڈسٹری کا بائیکاٹ کرو، کوئی کہہ رہا ہے کہ اسے سرکاری سٹیج پر نہیں دیا جا سکتا، اور کوئی کہہ رہا ہے کہ ایوارڈ تب ہی ملے گا جب یہ سرکاری اسٹیج پر ہو ں گے۔ ترنمول اور بی جے پی کی سیاست ہمارے ملک کے فنون لطیفہ کو تباہ کرنے والی ہے۔
کے مشرقی مدنی پور ضلع کے کھڑگپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے الزام لگایا کہ ارجیت کا شو اس لیے منسوخ کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار نہی کی تھی اس لئے ان کا پروگرام رد کردیا گیا ہے۔