کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد انڈیا منی پور کی حالت کو لے کر سنجیدہ ہے ۔اپوزیشن اتحاد منی پور کو کسی بھی قیمت پر یوں ہی چھوڑ نہیں سکتا ہے اور اس کے مسئلے کو ہر حال میں حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
پارٹی نے ٹویٹ کیاکہ "یکجہتی بڑھانے اور مظالم کی مخالفت کرنے کے لیے ہندوستانی اراکین پارلیمنٹ کا ایک وفد منی پور ریاست کا دورہ کرے گا۔"
پارٹی نے الزام لگایاکہ "اپنی بے حسی کو جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ابھی تک ریاست کا دورہ نہیں کیا ہے، لیکن ہم بی جے پی کی بے حسی کے خلاف مسلسل لڑنے کا عہد کرتے ہیں۔ منی پور کے لوگ انصاف کے مستحق ہیں۔ ہم منی پور میں امن قائم کرنے کے اپنے عزم پر پختہ ہیں۔