کابینی وزیر اور ترنمول کانگریس(TMC) کے سینیئر رہنما جاوید احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مغربی بنگال کے کابینی وزیر جاوید احمد خان جاوید احمد خان نے کہا کہ ترنمول کانگریس (Trinamool Congress) ایک روش خیال اور سیکولرازم کی عمدہ مثال ہے۔ اس پارٹی میں کوئی چھوٹا یا بڑا نہیں ہے ہے بلکہ ممتا بنرجی سب کو ایک نظر سے دیکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی(mamata banerjee) نے ترنمول کانگریس کی تنطیمی میٹنگ کا مقصد پارٹی کو قومی سطح تک لے جانے کی کوشش ہے جس کے تحت ملک کی دیگر ریاستوں میں ترنمول کانگریس کی شاخیں کھولی جائیں گی۔
جاوید احمد خان نے کہا کہ نئے نئے لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا جائے گا۔ اسی وجہ سے ترنمول کانگریس کی سربراہ پارٹی کی نئی نسل کو ذمہ داریاں سونپ رہی ہیں۔
کابینی وزیر نے ترنمول کانگریس کی تنظیمی میٹنگ سے متعلق کئی اہم باتیں کہیں انہوں نے کہا کہ 'ممتا بنرجی ہی ملک کی واحد طاقت ہیں جو وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی کو ٹکر سے سکتی ہیں۔ ملک میں ممتابنرجی سب سے مقبول سیاسی رہنما ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
جاوید احمد خان نے مزید کہا کہ 'ممتا بنرجی کا اگلا ہدف 2024 لوک سبھا الیکشن ہے۔ وہ جانتی ہیں کہ بی جے پی کو کس طرح شکست دی جا سکتی ہے اور اس کے کن کن لوگوں کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے اور اسی مقصد کے تحت پارٹی کی باگ ڈور ابھیشک بنرجی، شایونی گھوش سمیت دیگر نوجوان رہنماؤں کو سونپی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھیشک بنرجی(abhishek banerjee) نے اس مرتبہ کے اسمبلی انتخابات میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور بی جے پی کی بولتی بند کردی۔