اردو

urdu

ETV Bharat / state

بخار سے ایک کی موت - دے گنگا محکمہ

شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا میں ڈینگو کے بعد اب نامعلوم بخار کے سبب ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد ہستپال میں زیرعلاج ہیں۔

نامعلوم بخار سے ایک کی موت

By

Published : Aug 16, 2019, 11:23 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:02 AM IST

مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پر گنہ کے دے گنگا محکمہ میں گزشتہ چند ہفتوں سے ڈینگو کا قہر جاری ہے، اب اس درمیان نامعلوم بخار کی وبا سنگین شکل اختیار کرلی ہے۔

بی ڈی او سبرتو ملک نے ڈینگو اور نا معلوم بخار سے متاثر دے گنگا محکمہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے حالات کے جائزے لیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ دے گنگا اور اس کے آس پاس کے گاؤں میں نا معلوم بخار کے سبب اب تک پانچ افراد کی موت ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد افراد کو دے گنگا اور اس کے اطراف کے صدر ہستپال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ حالات پر جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بی ڈی او کے مطابق ضلع انتظامیہ کو متاثر علاقوں میں صاف صفائی پر توجہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گاؤں والوں میں بیداری لانے کے لیے مہم چلانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 6:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details