این آئی نے کی جانب سے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت شمیم انصاری کے طور کی گئی جبکہ اسے جلنگی کے نوڈاپارا میں واقع اس کے مکان سے گرفتار کیا گیا۔
مغربی بنگال: ایک اور مشتبہ القاعدہ کارکن گرفتار شمیم انصاری کیرالا میں کام کرتا تھا اور کچھ روز قبل وہ مغربی بنگال واپس آیا تھا۔ مرشدآباد سے اب تک این آئی نے 7 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
قبل ازیں 19 ستمبر کو این آئی اے نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع سے القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار اور کیرالا سے 3 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
اس سلسلہ میں این آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی بنگال کے مرشدآباد اور کیرالہ اروناکولم کے مختلف مقامات پر چھاپہ مارکر القاعدہ کے مبینہ 9 ممبروں کو گرفتا ر کیا گیا اور ان کے قبضہ سے ڈجیٹل آلات، دستاویزات، جہادی لٹریچر، ہتھیار، دیستی ساختہ اسلحہ وغیرہ برآمد کئے گئے۔ این آئی اے نے مزید بتایا تھا کہ گرفتار کئے گئے ارکان ملک کی اہم تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کرنا چاہتے تھے۔