اردو

urdu

ETV Bharat / state

طلبا کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار - منشیات

کولکاتا کے مشہور اسکول کے سامنے طلبا کو منشیات فروخت کر تے ہوئے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

طلبا کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

By

Published : Jul 16, 2019, 5:58 PM IST


گزشتہ چند مہینوں سے کولکاتا اور اس کے اطراف میں منشیات فروشی کے دھندے میں تشویشناک طور پر اضا فہ ہو ا ہے ۔

رواں ماہ کے دوران اینٹی نارکوٹیکس سیل نے مرکزی کولکاتا سے منشیات فروشوں کو کثیر تعداد میں منشیات ضبط کیا تھا۔

اینٹی نارکوٹیکس سیل نے خفیہ اطلاع کی بنیادپر پارک اسٹریٹ میں واقع ایک معروف اسکول کے سامنے طلبا کو منشیات فروش کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اینٹی نارکوٹیکس سیل کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان کی شناخت شیخ رشید اقبال کے طور پر ہو ئی ہے۔

وہ اسکول کے سامنے طلبا کو منشیات فروش کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کے پاس سے ایک کیلو پانچ سو گرام گانجہ بر آمد کیا گیا ہے ۔اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پلاسٹک کے پاکٹ میں دس گرام گانجہ تھا ۔ایک پاکٹ کی قیمت ایک سے دو ہزار روپے ہے۔

گرفتار نوجوان پارک اسٹریٹ اور پارک سرکس میں واقع اسکولوں کے سامنےمنشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

گزشتہ 18 جولائی کو جادب پور یوینورسٹی کے دو نمبر گیٹ کے سامنے سے دو افراد کی گرفتاری عمل میں آ ئی تھی ان کے پاس سے چار کیلو تین سو گرام گانجہ بر آمد کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details