اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں جھڑپ کے دوران ایک شخص ہلاک - مغربی بنگال

مغربی بنگال میں ایک قرنطینہ سینٹر قائم کرنے پر جھڑپ ہوئی اور اس جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

One killed in clash
One killed in clash

By

Published : Apr 5, 2020, 3:36 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں دو گروہوں کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔

کولکاتا کے ضلع بیربھوم میں ایک قرنطینہ سینٹر بنانے کی خبر سامنے آنے کے بعد دو گروہوں میں یہ جھڑپ ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق 'علاقے میں ماحول تب خراب ہوا جب حکومت کی ایک ٹیم پروئی گاؤں میں قرنطینہ سینٹر کے لیے جگہ کا معائنہ کرنے آئی اور بعد میں چلی گئی'۔

لوگوں کا کہنا ہے 'اس کے بعد گاؤں میں دو گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دونوں طرف سے فائرنگ اور گولے داغے گئے'۔

اس جھڑپ میں فائرنگ کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ ایک دوسرا جوان زخمی ہو گیا۔

جس کے بعد صورتحال پر قابو پانے کے لیے گئی رات گاؤں میں پولیس کی ایک بڑی نفری تعینات کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details