اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجلی کے جھٹکے سے نوجوان کی موت - بجلی

مسلسل بارش کی وجہ سے کولکاتا کے متعدد علاقے زیر آب ہیں۔ اس کی وجہ سے کئی اور دوسری پریشانیاں بڑھ گئیں ہیں۔ کولکاتا کے گھنی مسلم آبادی والے علاقہ خضر پور میں ایک نوجوان کی بجلی کا جھٹکا لگنےسے موت ہوگئی۔

کولکاتا کے خضر پور

By

Published : Aug 17, 2019, 10:25 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:15 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ہر بار برسات کے موسم میں شہر کتَ متعدد علاقوں میں پانی بھر جانے سے کئی طرح کے پریشانیوں کا سامنا شہر کے لوگوں کو کرنا پرتا ہے ۔

خصوصی طور پر مسلم علاقوں میں پانی بھر جانے کئی بار الیکٹرک کے کھلے تار کا پانی سے رابطہ ہونے سے کئی بار حادثے رونم ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح کے ایک واقعہ میں کولکاتا کارپوریشن کے وارڈ نمبر 78 اقبال پور لین موڑ کے پاس الیکٹرک ڈی پی باکس کے سامنے ایک دوکان کا شٹر بجلی کے رابطے میں آگیا جس کی ان کی موت ہو گئی۔ مرنے والے شخص کی شناخٹ محمدمنصور کے طور پرہوئی ہے ۔ ان کی عمر 35 سال کی ہے۔ وہ مومن پور علاقے کے رہنے والے ہیں۔

اس حادثے کے بعد سے ایک بار انتظامیہ کے خلاف لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ انتظامیہ پر کوتاہی کا الزامات لگ رہے ہیں ۔ ہر بار اس طرح کے واقعات رونما ہونے کے باوجود اس کو روکنے کے لئے اقدامات نہ کرنے پر لوگوں میں برہمی پائی جا رہی ہے۔


Last Updated : Sep 27, 2019, 8:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details