مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات کے بعد مسلسل سرخیوں میں رہا ہے۔ بیرکپور کے جگتدل اور بھاٹ پاڑہ علاقے میں بی جے پی کے رکن پارلیمان اور ین اسمبلی کی جیت کے بعد گزشتہ تینوں تک مسلسل فسادات ہوتے رہے ۔
بی جے پی کے متعدد کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل بیرکپور پارلیمانی حلقے میں حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقے میں بی جے پی کے سینکٹروں کارکنان ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے پارلیمانی انتخابات کے بعد جس پارٹی دفتر پر بھگوا جماعت نے قبضہ جمایالیا تھا اسے بھی دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے بعد بیرکپور پارلیمانی حلقے میں بڑی تیزی حالات بدل رہے ہیں۔متعدد کارکنان اپنی غلطی کا ااحساس کیا اورترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گیے۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کو احساس ہو گیا ہے کہ انہوں نے بی جے پی کے امیدوار کو جیتا کر بہت بڑی غلطی کردی ہے ۔اس لیے وہ بی جے پی کوچھوڑ کر دوبارہ ترنمول کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔
نواپاڑہ اسمبلی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سنیل سنگھ کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس نے اپنے ہی پارٹی دفتر پر پولیس کی مدد سے دوبارہ قبضہ کیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو عوامی حماعت حاصل نہیں ہے ۔ ترنمول کانگریس پارٹی پولیس کی مد دسے بہت کچھ کررہی ہے لیکن آنے والے دنوں میں لوگ ہی حکمراں جماعت کو جواب دیں گے۔