اردو

urdu

By

Published : Apr 29, 2020, 12:59 PM IST

ETV Bharat / state

بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 522 ہو گئی

ریاست میں کورونا وائرس کے 28 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 522 ہوگئی ہے۔

بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 522
بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 522

ریاست میں مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 28 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ریاست میں 522 ہوگئی ہے۔

چیف سیکریٹری راجیو سنہا نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 522

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں 28 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منگل کی دوپہر تک بنگال میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 522 ہوگئی تھی۔

ریاست میں کورونا میں اب تک 20 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ تاہم مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر 698 ہوگئی ہے۔

چیف سیکریٹری راجیو سنہا نے کہا کہ پولیس اضلاع میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے کوشاں ہے۔لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کیا جارہا ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہی یہاں عمل کیا جارہا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔جب کہ کورونا وائرس کے مریض کے رابطے میں آنے والوں کو قرنطینہ میں بھیجا جارہا ہے اگران کے گھر میں جگہ ہے تو ان کو گھر میں ہی قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details