علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہواکا رخ آندھراپردیش کی طرف ہونے کی وجہ سے کولکاتا اور جنوبی بنگال کے اضلاع میں گرمی سے راحت و بارش کی امید نہیں ہے۔
لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے کا امکان نہیں - گرمی
کولکاتا اور اس کے اطراف میں لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ آ ئندہ چند دنوں تک شہر اور اضلا ع میں بارش کی کوئی امید نہیں ہے۔
لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے کا امکان نہیں
محکمہ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ہونے کی وجہ سے جنوبی بنگال کے اضلاع و دیگر علاقوں میں بھاری بارش کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہواکا دباؤ اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں ہے تاہم اس کا رخ آندھر پردیش کی طرف ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کلکتہ ودیگر علاقوں میں آسمان پر بادل چھایا رہے گا تاہم موسم کی شدت میں کمی نہیں آئے گی۔کلکتہ میں کم سے کم درجہ حرارت 28.6سیلس ڈگر ی ہے۔یہ معمول سے 2ڈگری زیادہ ہے۔