اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بنگال کی عوام کو این آر سی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں' - ووٹ کا حق

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شمالی بنگال اپنے دو روزہ دورے کے تحت سلی گوڑی پہنچی جہاں انہوں ایک تقریب سے خطاب کیا۔

'بنگال کی عوام کو این آر سی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں'

By

Published : Oct 21, 2019, 11:31 PM IST

خطاب کے دوران انہوں نے بنگال کے لوگوں سے کہا کہ 'آپ کو این آر سی سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بنگال میں کسی صورت این آر سی کرنے نہیں دیں گے میں آپ لوگوں کی پہرے دار بنوں گی۔'


ممتا بنرجی نے آج سلی گوڑی میں کہا کہ' شہریت ترمیم بل کے نام لوگوں میں تفریق برداشت نہیں کریں گے بنگال میں کسی طور پر ہم این آر سی کا نفاذ کرنے نہیں دیں گے، این آر سی اور بنگال کے درمیان میں ڈھال بن کر کھڑی ہو جاؤں گی۔'

انہوں نے بی جے پی رہنماؤں کی این آر سی کو لیکر بار بار دھمکی آمیز بیانات کے سبب ہی ریاست کے عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے ۔این آر سی کے خوف سے اب تک متعدد افراد خودکشی کر چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 'شہریت ترمیم بل کے نام پر لوگوں میں تفریق اور نفرت پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے ہم ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔'

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ'بنگال میں کسی حال میں این آر سی کا نفاذ نہیں ہوگا ،این آر سی کے سلسلے آپ لوگ اطمنان رکھیں ووٹ کا حق ہونے کا مطلب ہے کہ آپ اس ملک کے شہری ہیں جن کے پاس ووٹ دینے کا حق ہے ان کو کہیں نہیں بھیجا جائے گا سب کو بنگال میں رہنے کا حق ہے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے بنگال امن چاہتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details