اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارٹی میں کوئی بڑا چھوٹا نہیں: ممتا بنرجی - Trinamool Congress chief and chief minister Mamata Banerjee

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ پارٹی میں کوئی بڑا اور چھوٹا نہیں ہے، سب برابر ہیں۔

پارٹی میں کوئی بڑا چھوٹا نہیں: ممتا بنرجی
پارٹی میں کوئی بڑا چھوٹا نہیں: ممتا بنرجی

By

Published : Nov 26, 2020, 6:58 AM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے پارٹی میں اختلاف کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک اور متحد ہیں۔

وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ پارٹی میں کوئی بڑا اور چھوٹا نہیں ہے۔ سب کی حیثیت برابر ہے۔ ہم جب عوام کی خدمت کرنے کے لئے پارٹی میں شامل ہوئے ہیں تو اس میں عام و خاص کی کیا بات ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ کے مطابق پارٹی کے تمام کارکنان ایک ہیں اور متحد ہو کر بنگال کے عوام کی خدمت انجام دینے کے لئے پرعزم ہیں.

ممتابنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس ماں ماٹی مانش کی سیاسی جماعت ہے۔ اس میں اتنی جلد دراڑ پڑنے والی نہیں ہے۔ کئی لوگ اس کے لئے کوشش کر کے ہار مان چکے ہیں اور چند جلد ہی شکست سے دوچار ہونے والے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی پارٹی عوام میں اتنی ہی مقبول ہے تو پھر توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کیوں کی جاتی ہے؟۔

ترنمول کی سربراہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر اور باہر کیا چل رہا ہے سب معلوم ہے. کون کس کو فون کرتا اور کون کس پارٹی کے رابطہ میں ہے میرے پاس تمام جانکاریاں موجود ہیں ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی ان دنوں بانکوڑہ ضلع کے دورے پر ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details