اردو

urdu

ETV Bharat / state

نمروز احمد بنے کولکاتا کے ڈپٹی کمشنر آف پولس

کولکاتا پولس نے نمروز احمد کو ترقی دے کر ڈپٹی کمشنر آف پولس بنانے کا اعلان کیا ۔ وہ  گزشتہ  23 ن برسوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس قبل نمروز احمد ساتھ ایسٹ ڈویژن میں بطور اسسٹنٹ کمشنر آف پولس کے عہدے پر تعینات تھے۔

نمروز احمد بنے کولکاتا کے ڈپٹی کمشنر آف پولس

By

Published : Aug 9, 2019, 7:47 PM IST

کولکاتا پولیس نے نمروز احمد کو ڈپٹی کمشنر آف کولکاتا پولیس مقرر کرنے کااعلان کیا ہے ۔ نمروز احمد کے ڈپٹی کمشنر بننے پر ان کے اہل خانہ اور ملی تنظمیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔


1986 میں نمروز احمد کی کولکاتا پولیس میں بطور سب انسپکٹربحالی ہوئی تھی ۔ اپنے خدمات کے دوران انہوں متعدد کارنامے انجام دیے جس کی وجہ سے وہ بہت جلد مقبول ہو گئے۔

سال 2004 میں ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ان کو ترقی دیکر سب انسپکٹر سے انسپکٹر بنا دیا گیا۔ 2008 میں ان کو پھول بگان تھانے کا آفیسر ان چارج بنایا گیا۔اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔

انہوں کولکاتا کے متعدد اہم تھانوں میں بحیثیت آفیسر ان چارج خدمات انجام دیئے نارکل ڈانگہ، ہیسٹنگ اور علی تھانے اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دیا ۔

ان کی بہترین کارکردگی کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے نمروز احمد کو 2011 میں حکومت مغربی بنگال کی جانب سے ان کو پرسنسا ایوارڈ سے نوازا ۔اس کے بعد 2014 میں ان کو صدر جمہوریہ کے ہاتھوں صدارتی میڈل سے نوازا گیا۔

انہوں بحیثیت اے سی پی پورٹ ڈویژن جیسے حساس علاقے کی ذمہ داری دی گئی ۔ فی الوقت وہ وہ ساؤتھ ایسٹ ڈویژن میں تعینات تھے۔ اب ان کو کولکاتا پولس کولکاتا پولس کے اسپیشل برانچ میں ڈپٹی کمشنر آف پولس بنایا گیا ہے۔

نمروز احمد کو کولکاتا پالس میں اس اہم عہدے پر فائز ہونے پر کولکاتا کے مسلمانوں میں جشن کا ماحول ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details