کولکاتا:مغربی بنگال میں این آئی اے (The National Investigation Agency )کی ٹیم ایک گاڑی سے 81,000 الیکٹرک ڈیٹونیٹرز ضبط کیے جانے اور ایک اسکول کے پیچھے ایک کھیت میں ایک پراسرار بم دھماکے سے منسلک معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔
چونکہ 81,000 الیکٹرک ڈیٹونیٹرز کی برآمدگی پر دہشت گردانہ سازش کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا، مغربی بنگال پولیس اس کیس کی تحقیقات کر رہی تھی لیکن تقریباً تین ماہ بعد کیس این آئی اے کو سونپ دیا گیا۔
ایجنسی نے 20 ستمبر کو انڈین پینل کوڈ ایکٹ (IPC) کی دفعہ 120B، اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ (ES ایکٹ) کی دفعہ 4,5 اور 6 کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی اور اس کی ضبطی کے سلسلے میں تحقیقات شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں:Dussehra 2022 وادی کے متعدد اضلاع میں دسہرہ تقریبات کا انعقاد
یہ الزام ہے کہ پچھلے چند مہینوں میں امدادالحق عرف الحسین، ماسٹر سہراب الدین شیخ، عثمان شیخ، مخلص الرحمٰن، سکھ چند شخ، ولاد حسین، شہاب الدین شیخ، عاشق شخ، منصور شخ، شہجہان شیخ سمیت دوسرے لوگوں کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔ NIA Begins Probe in Two Cases of Bengal