اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی شاہراہ کی ناکہ بندی

بانکوڑہ کے 60نمبرقومی شاہراہ پر ہوئےسڑک حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے پرُتشدد مظاہرہ کرتے ہوئے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی جس سے آمدورفت پوری طرح ٹھپ پڑ گئی۔

قومی شاہراہ کی ناکہ بندی

By

Published : Nov 5, 2019, 2:24 PM IST

مغر بی بنگال کے بانکوڑہ ضلع کے 60 نمبر قومی شاہراہ پر آج دن میں ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ۔حادثے کے بعد مقامی بانشدوں نے احتجاج کیا اور سڑک کی ناکہ بندی کردی۔

قومی شاہراہ کی ناکہ بندی

بانکوڑہ تھانے کی پولیس اور آر اے ایف کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ رانی گنج سے بانکوڑہ جانےو الی لاری بے قابو ہو کر گنگاجل گھاٹ کے قریب ایک سائیکل سوار کو ٹکر مارمادی ۔ ٹکرکے بعد موقع پر ہی سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی جس سے گاڑیوں کی آمد ورفت پوری طرح سے متاثرہوئی ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ناکہ بندی کے سبب ٹرایفک نظام درہم برہم ہو گئی۔پولیس اور آر اے ایف کی ٹیم جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔

پولیس کے مطابق مقامی باشندوں کو سڑک سے ہٹاکر گاڑیوں کی آمد ورفت دوبارہ بحال کی گئی ہے۔ پولیس کی کارروا ئی کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details