اردو

urdu

ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ اور کولکاتا میں کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی - اموات کی شرح میں تیزی سے کمی

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب نئے کیسز کی تعداد اور اموات کی شرح میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کورونا وائرس: شمالی 24 پرگنہ اور کولکاتا کے حالات میں بہتری
کورونا وائرس: شمالی 24 پرگنہ اور کولکاتا کے حالات میں بہتری

By

Published : May 31, 2021, 9:45 PM IST

مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 119 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو گزشتہ کل کے مقابلے ایک ہزار سے بھی کم ہے۔

کورونا وائرس: شمالی 24 پرگنہ اور کولکاتا کے حالات میں بہتری

محکمہ صحت کے مطابق شمالی 24 پرگنہ اور دارالحکومت کولکاتا میں حالات بہتر ہونے لگے ہیں۔ ان دونوں اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

دوسری طرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے سبب 131 لوگوں کی موت ہوئی ہے جو گزشتہ کل کے مقابلے 12 کم ہے۔ مغربی بنگال صحت کے مطابق گزشتہ 16 دنوں کے دوران 11 ہزار کیسز میں کمی آئی ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران مثبت پہلو ثابت ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ دس دنوں میں یہ پہلا موقع ہے، جب یومیہ موت 140 سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کورونا سے یومیہ اموات کے ریکارڈ 140 سے 148 کے درمیان تھے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کی تصدیق کی ہے اور لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 16 مئی سے 31 مئی کے درمیان سخت لاک ڈاؤن کے سبب ریاست کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ لوگ لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 13 لاکھ 75 ہزار 377 تک پہنچ چکی ہے۔ وہیں کورونا وائرس سے اب تک 15 ہزار 541 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details