اردو

urdu

ETV Bharat / state

نام کی تبدلی کے لیے حکومت کی منظوری ضروری

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے واضح کردیا کہ ریاست کے کسی بھی ریلوے اسٹیشن کے نام بدلنے کے لیے مغربی بنگال کی حکومت سے منظوری لینا ضروری قراردیا ہے۔

By

Published : Jul 23, 2019, 5:32 PM IST

اسٹیشنوں کے نام کی بدلنے کیلئے حکومت کی منظوری ضروری

خیال رہے کہ بردوان ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے مجاہد آزادی بٹو کیشور دتہ کے نام پر رکھنے کی تجویز محکمہ ریلوے کے زیر غور ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ نام تبدیلی کرنے کیلئے ریاستی حکومت سے کلیئرنس لینا ضروری ہے۔

خیا ل رہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے دو روز قبل کہا تھا کہ بردوان ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے دتہ کے نام پر کیا جائے گا۔ سنہ 1910 میں دتہ کی پیدائش بردوان میں ہوئی تھی۔

انہوں نے بھگت سنگھ کے ساتھ مل کر دہلی اسمبلی پر بم سے حملہ کیا تھا۔ انہوں نے انقلاب زندہ باد کا نعرہ بلند کیا تھا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک مدت تک وزیر ریلوے رہ چکی ہوں۔ قوانین کا مجھے علم ہے کہ اسٹیشنوں کے نام کی تبدیلی کیلئے ریاستی حکومت سے کلیئرنس لینا ضروری ہے۔

سیاسی جماعتوں کی تجویز کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔اگر یہ لوگ اسٹیشن کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں توانہیں ریاستی حکومت سے رابطہ کرنا ہوگا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے کہ یہ کس کی تجویز ہے ۔یہ بی جے پی کی تجویز ہے مگر بی جے پی حکومت نہیں ہے۔یہاں کئی سیاسی جماعت ہے۔ حکومت قانون کے مطابق چلتی ہے نہ کہ سیاسی جماعتوں کے امنگوں کے مطابق۔

رائے جو بہار بی جے پی کے صدر ہیں پٹنہ کے جک کانپور میں واقع دتہ کے گھر کا دورہ کرنے کے بعد یہ بیان دیا تھا۔کشوردتہ گرفتار کرنے کے بعد انڈو مان نکوبار جیل میں بھیج دیا گیا۔ان کی موت 1965میں ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details