اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Level Handball Player مالی بحران میں مبتلا ہینڈ بال کھلاڑی سے سبزیاں فروخت کرنے پر مجبور! - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ساکھر بازار

کبھی بھارتی ہینڈ بال کی ٹیم کی نمائندگی کر چکے سکدیب گائن ان دنوں گھر والوں کا پیٹ بھرنے کے لیے سڑکوں پر ٹھیلا لگا کر سبزی فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اگر مدد کرتی ہے تو وہ ایک بار پھر کھیل کے میدان میں اتر سکتے ہیں۔National Level Handball Player

مالی بحران میں مبتلا ہینڈ بال کھلاڑی سے سبزیاں فروخت کرنے پر مجبور!
مالی بحران میں مبتلا ہینڈ بال کھلاڑی سے سبزیاں فروخت کرنے پر مجبور!

By

Published : Jan 20, 2023, 12:54 PM IST

مالی بحران میں مبتلا ہینڈ بال کھلاڑی سے سبزیاں فروخت کرنے پر مجبور!

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ساکھر بازار کے شلپاڑہ کے رہنے والے سکدیب گائن ہینڈ بال کھلاڑی کو ایسی تلخ حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جن کے بارے میں چند برس پہلے وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ چند سال پہلے وہ کھیل میں مصروف تھے لیکن اب وہ ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔ کسی زمانے میں وہ ہینڈ بال کے ماہر کھلاڑی تھے۔ وہ اپنے ہاتھوں سے گیند کو جال میں پنہچاتے تھے آج ان ہی ہاتھوں سے سبزیوں کو تول کر خریداروں کے تھیلے میں ڈال رہے ہیں۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ سڑکوں پرجدوجہد کرکے اپنے خاندان کی قسمت بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شکیدیب نے 2013 میں پنجاب اور دہلی کے خلاف بنگال کے لئے کھیلا۔ بعد میں، وہ تمل ناڈو، راجستھان، پونے سمیت مختلف ٹیموں کے خلاف بنگال کی جرسی زیب تن کرکے میدان میں اترے۔۔ بنگال کے اس کھلاڑی کو قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں شمولیت اختیار کرنے کا موقع ملا تھا۔ لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ بنگال ٹیم کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کھلاڑی مالی بحران میں مبتلا ہو گیا۔ نوجوان کے کندھوں پر بوڑھے ماں،باپ، تین بھائی اور بہنوں کی ذمہ داری آگئی ۔ آج اتنے بڑے خاندان کو چلانا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ دریں اثنا شکدیب نے مجبوری میں سبزیاں بیچننے لگا۔

سکدیب نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 2013 میں کھیلنا شروع کیا تھا۔ میں نے 2016 سے بیک ٹو بیک نیشنلز کھیلے ہیں۔ تاہم، ہمارے خاندان میں بہت سے مسائل ہیں۔ ہماری مالی حالت بالکل بھی اچھی نہیں ہے۔ نوکری کی ضرورت ہے لیکن نوکری نہیں ملی تو میں نے سبزیاں بیچنے کا کاروبار شروع کر دیا۔لاک ڈاؤن سے پہلے ہی یہاں یہ کاروبار رہا ہوں۔ لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار بری طرح متاثر ہوا لیکن اب حالات بہت بہتر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Lokesh Rahul on Batting Position : کے ایل راہل کو نمبر پانچ پر چیلنج کا سامنا کرنا پسند ہے

انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک کھیل نہیں چھوڑا ہے۔ کیسے چھوڑیں؟ یہ کھیل ان کا پہلا پیار ہے۔ اس لئے وہ ہفتے میں چھ دن سبزی بیچتے ہیں اور ایک دن ہینڈ بال پریکٹس کے لئے نکالتے ہیں ۔ اگر مجھے ایک اور موقع ملا تو میں کھیل میں واپس جاؤں گا۔ تاہم اس نوجوان کو یہ نہیں معلوم کہ وہ دن بالکل آئے گا یا کب آئے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details