اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بالاکوٹ میں کیا ہوا، قوم کو یہ جاننے کا حق ہے'

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کر تے ہو ئے کہا کہ بھارتی جوانوں کی زندگی انتخابی سیاست سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی

By

Published : Mar 1, 2019, 9:34 AM IST

ممتا بنر جی نے کہا کہ پاکستان کے بالاکوٹ میں فضائی حملے میں کیا ہوا یہ قوم کو جاننے کا حق ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے ممتا بینرجی نے کہا کہ بالاکورٹ میں شدت پسند کمپوں پر بھارتی ایئر فورس کے حملے میں زیادہ نقصان نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فورس کو حقائق کے ساتھ سامنے آنے کا موقع دینا چاہیے۔

انہوں نے کولکاتا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے کے بعد ہمیں بتایا گیا کہ 300 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے لیکن نیو یورک ٹائمز اور دی واشنٹن پوسٹ کے رپورٹز کے مطابق اس آپریشن میں کسی بھی افراد کی موت نہیں ہوئی تھی۔ دوسرے غیر ملکی رپورٹ کے مطابق صرف ایک افراد زخمی ہوا تھا۔

انہوں نے کہا ہمارا اور مک کی عوام کا حق ہےجاننے کا کہ بالاکوٹ میں کتنوں کو ہلاک کیا گیا، دھماکہ کہا ں کیا گیا؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرکاری اہلکاروں کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم جیش محمد کے 350 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی اے ایف کے اسسٹینٹ سربراہ مارشل آر جی کے کپور نے کہا کہ یہ فیصلہ مرکزی حکومت کا ہے کہ کب اور کیسے بلاکوٹمیں فضائی حملے کی کامیابی کا ثبوت جاری کرنے ہیں۔

ممتا بینرجی نے کہا کہ ' ہر ایک شہری ملک سے محبت کرتا ہے اور سچائی جاننے کا ایک شہری کوحق ہے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پلوامہ میں ہونے والے شدت پسندانہ اور پاکستان میں فضائی حملے کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' ملک کے جوانوں کے خون پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ ہم انتخابات کے لیے کوئی جنگ نہیں چاہتے، ہم امن چاہتے۔'

انہوں نے افسوس جتاتے ہو ئے کہا کہ پلوامہ شدت پسندانہ حملے یا آئی اے ایف کی جانب سے فضائی حملے کے بعد نریندر مودی نے حزب اختلاف کے رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details