ناردا کیس میں پوچھ تاچھ کے لیے ایک بار پھر میتھیو سیموئل، نظام پیلیس پہنچے، انہیں گزشتہ 4 اکتوبر کو سی بی آئی نے نوٹس جاری کیا تھا۔
میتھیو سیموئل کی سی بی آئی دفتر میں حاضری
ناردا اسٹنگ آپریشن کیس میں سی بی آئی نے ایک بار پھر میتھیو سیموئل کو نظام پیلیس طلب کیا جہاں انہوں نے سی بی آئی کی جانچ میں تعاون کرنے کی بات کی لیکن اپنے فون اور لیپ ٹاپ کا پاس ورڈ سی بی آئی سے شیئر کرنے سے انکار کر دیا۔
نظام پیلیس پہنچنے کے بعد سی بی آئی کے دفتر جانے سے قبل میتھیو سیموئل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'مجھے ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے اور میں جانچ میں سی بی آئی کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن جانچ کے نام پر میں اپنے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا پاسورڈ نہیں دوں گا۔'
سی بی آئی ذرائع کے مطابق میں ناردا اسٹنگ آپریشن کے لیے میتھیو سیموئل نے جس فون اور لیپ ٹاپ کا استعمال کیا تھا جانچ کے لیے ان کا پاسورڈ نہایت ہی اہم ہے اور اس کی ضرورت ہے، سی بی آئی کا خیال ہے کہ ناردا اسٹنگ آپریشن کے جتنے بھی ویڈیوز سامنے آئے ہیں اس کے علاوہ مزید مواد میتھیو سیموئل کے لیپ ٹاپ میں موجود ہیں اور ان مواد سے کئی اہم انکشافات ہو سکتے ہیں۔