جنوبی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر تھانہ علاقے میں ایک مسلم نوجوان نے پڑوس میں رہنے والے ایک ہندو شخص کی آخری رسومات ادا کرتے انسانیت کی عمدہ مثال پیش کی۔مقامی باشندوں نے نوجوانوں کے کارنامے کی جم کر تعریف کی۔
ڈائمنڈ ہاربر میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 14 کے رہنے والے تلک رائے پہلے والد اور اپنی بیوی کو کھوچکے تھے۔ ان کا اس لحاظ سے کوئی رشتہ دار نہیں تھا۔ گھر میں اکیلے رہتے تھے۔تنہائی کے سبب وہ ذہنی مرض میں مبتلا ہو چکے تھے۔گھر میں اکیلے پڑنے کی وجہ سے وہ بیمار پڑ چکے تھے۔جب کئی دنوں تک وہ اپنے گھر سے با ہر نہیں نکلے تو پڑوسیوں کا شبہ ہوا۔
علاقہ کا ایک نوجوان رضا الکریم ملک اپنے دوستوں سمیر، منٹو، سمن، روی، رمضان کی مدد سے بیمار شخص کے گھر میں داخل ہوا۔شخص کی حالت انتہائی نازک تھی۔نوجوانوں نے بیمار شخص کو بیہوشی کی حالت میں ڈائمنڈ ہاربر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔