مسلم محلوں میں پولیس کی چھاپہ ماری کے خلاف خواتین کا احتجاج ہگلی :ریاست مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے رشٹرا میں رام نومی کے موقع پر جلوس کے دوران دو گروپوں میں جھڑپ کے بعد مسلم محلوں میں پولیس کی مسلسل چھاپہ ماری اور تلاشی مہم کے خلاف خواتین نے جم آج کر احتجاج کیا اورسڑک کی ناکہ بندی کردی۔احتجاج کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑگئی۔
ہگلی ضلع کے رشٹرا میں آج سینکڑوں خواتین پولیس پر اقلیتی طبقے کو پریشان کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سڑکوں پر اتر آئیں۔خواتین نے مسلم محلوں میں مسلسل چھاپہ ماری اور ان کے رشہ داروں کو پریشان کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔
خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس اب ظلم کرنے لگی ہے۔تشدد کے بعد سے آج تک پولیس نے مسلم محلوں میں مسلسل چھاپہ ماری مہم چلا رہی ہے۔پولیس کی کارروائی کے سبب لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ پولیس لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔
انہوں نے پولیس کی ٹیم پر پوچھ گچھ اور تلاشی مہم کے نام پر لوگوں کو پریشان کرنے کا الزام لگایا۔۔رات میں کسی بھی وقت تلاشی لینے کے لئے محلے میں داخل ہو جاتی ہے اور ہر ایک کو پکڑ پوچھ گچھ کرنے لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Sudip Bandyopadhyay on Alliance ممتا بنرجی کے بغیر اپوزیشن کا اتحاد ناممکن
ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو بلاوجہ چھاپہ ماری اور گھروں میں تلاشی مہم کو بند کرنی پڑے گی۔آج ہم نے سڑک کی ناکہ بندی کی ہے ۔اگر حالات معمول پر نہیں آئے تو تھانے کا گھیراو بھی کیا جائے گا۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔پولیس نے خواتین کو سمجھا بوجھا کر سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی۔پولیس کی کوششوں کے سبب چند گھنٹوں کی مشقت کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال ہو سکی۔