ربی بنگال كے دارالحكومت كولكاتا میں واقع دی مسلم انسٹی ٹیوٹ میں میڈیا اور ادب كے عنوان پر مذكرے كااہتمام كیا گیا جس میں ملك كی مختلف ریاستوں سے اسكالروں نے شركت كی ۔muslim institute symposium on media and literature in kolkata
میڈیااورادب کا رشتہ بہت قدیم ہے میڈیا میں ادب کو جب پوری دیانت داری سے جگہ ملتی تو اس کا معاشرے پر بھی اثر اچھا خاصا تھا۔متعدد تحریکوں میں دونوں نے اہم رول ادا لئے ہیں۔میڈیا اور ادب کے موضوع پر کولکاتا کے قدیم ادبی وثقافتی ادارہ دی مسلم انسٹی ٹیوٹ میں ایک مذاکرے میں ملک کے مختلف ریاستوں سے آئے اسکالروں نے میڈیا اور ادب کے رشتے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دی مسلم انسٹی ٹیوٹ لٹریری سب کمیٹی کے اعزازی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نعیم انیس کی ادب اور میڈیا کے تعلق کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں روشنی ڈالی اور میڈیا اور ادب کے رشتے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور ادب کے موضوع پر مزید بحث کی ضرورت ہے مسلم انسٹی ٹیوٹ ہمیشہ سے اچھوتے مضامین پر سیمینار و مذاکرے کا نعقاد کرتی رہی ہے اور امید ہے کہ آج اس آغاز سے اس پر مزید بحث ہوگی۔