اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کو پہلی شکست کا سامنا - میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ

جی سنگھ کے فیصلہ کن گول کی بدولت انڈین ایروز نے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

Muhammadan Sporting faces its first defeat in the I-League
آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کو پہلی شکست کا سامنا

By

Published : Feb 14, 2021, 9:45 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور انڈین ایروز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کو پہلی شکست کا سامنا

میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کو لیگ ٹیبل میں پیش قدمی کے لئے انڈین ایروز پر جیت ضروری تھی اسی حصول کے تحت میدان میں اتری۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ شروعات میں دونوں جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا۔

آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کو پہلی شکست کا سامنا

تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ بنانے کی کوشش کی۔

کھیل کے 26 ویں منٹ پر جی سنگھ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرکے انڈین ایروز کو محمڈن اسپورٹنگ پر ایک صفر کی سبقت دلائی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے اسکور برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

دوسرے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی بھر پور کوشش کی۔

میزبان ٹیم محمڈن کے کھلاڑیوں نے پے در پے گول کی مدد سے حریف ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل انڈین ایروز کی جانب سے چند تحریکیں دیکھنے کو ملیں لیکن اسکور بورڈ میں اضافہ نہیں کر سکیں۔

کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری ہے۔

انڈین ایروز ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے آئی لیگ کے ایک میچ میں محمڈن اسپورٹنگ جیسی بڑی ٹیم پر جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔

محمڈن اسپورٹنگ کو آئی لیگ کے سات میچوں میں پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد محمڈن اسپورٹنگ سات میچوں میں دو جیت، چار ڈرا اور ایک شکست کے ساتھ دس پوائنٹ کی بدولت لیگ ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

راؤنڈ گلاس پنجاب (14پوائنٹ)، ریئل کشمیر ایف سی اور چرچل برادرس( 13-13) پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details