خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بی جے پی کارکن انل سنگھ کی لاش ملنے کے بعد علاقے میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔
ادھر کولکاتا پولیس نے وپن بہاری گانگولی اسٹریٹ میں بی جے پی کارکنان پر لاٹھی چارج کیا ہے۔ وہ ریاست کی ترنمول کانگریس حکومت کے خلاف لال بازار میں مارچ کررہے تھے۔
اس سے پہلے ہفتہ کو شمالی 24 پرگنہ ضلع میں الیکشن کے بعد ہوئے تشدد میں چار لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔ مرکزی حکومت نے مغربی بنگال میں جاری تشدد پر اتوار کو افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بھی تشدد ریاستی سرکار کی ناکامی ظاہر کرتی ہے۔