کولکاتا:مغربی بنگال بی جے پی یونٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی گئی ہے۔جہاں ایک طرف میتھن چکرورتی،لاکٹ چٹرجی اور اگنی مترا پال کو پہلی مرتبہ کور کمیٹی میں جگہ ملی ہے دوسری رکن پارلیمان سمترا خان،روپا گنگولی اور سمیک بھٹاچاریہ کو باہر کا راستہ دیکھایا گیا ہے۔MP Soumitra Khan Disappoint After Exit From BJP Core Committee
بی جے پی کے رکن پارلیمان سومترا خان نے اس سلسلے میں واضح طور پر کچھ بھی کہنے کے لئے تیار ہیں۔اہنوں نے صرف اتنا کہا کہ اس کے سلسلے میں ہائی کمانڈ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔اس کے بعد ہی اس سلسلے میں واضح طور پر کچھ کہہ سکتے ہیں۔
بی جے پی کی کور کمیٹی میں جگہ نہیں ملنے پر سمترا خان برہم بنگال کے مبصر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے ایک بڑے حصے کا خیال تھا کہ یہ استعفیٰ کور کمیٹی میں نشست نہ ملنے کی وجہ سے ہے۔ ہگلی سے رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی کو نئی ذمہ داری ملی۔ دریں اثنا، سمیک بھٹاچاریہ، روپا گنگولی بھی کور کمیٹی سے باہر ہو گئے ہیں۔ اگرچہ اس تناظر میںروپا گنگولی نے کہا کہ ہمیشہ ایک ہی کمیٹی میں کیوں رہیں؟ میں ایک اور کمیٹی میں ہوں۔
مزید پڑھیں:Political Journey Of Mallikarjun Kharge ملکارجن کھرگے کے سیاسی سفر پر ایک نظر
واضح رہے کہ سمترا کی بیوی سجتا مونڈل 2019 کے انتخابات سے پہلے ترنمول میں واپس آگئی ہیں۔ لیکن کیا سومترا اپنی بیوی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 2024 لوک سبھا انتخابات سے پہلے ترنمول کانگریس میں واپس آئیں گے ؟MP Soumitra Khan Disappoint After Exit From BJP Core Committee