اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان نصرت جہاں رشتۂ ازدواج سے منسلک - نکھل جین

اداکارہ سے سیاست داں بننے والی نصرت جہاں نے مغربی بنگال کے بشیرہاٹ پارلیمانی حلقے سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Nusrat Jahan

By

Published : Jun 20, 2019, 10:22 AM IST

نصرت جہاں نے ترکی میں گزشتہ روز بدھ کو کولکاتہ کے مشہور تاجر نکھل جین کے ساتھ شادی کی۔ نصرت نے اس بات کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کی۔

نصرت نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا: ' نکھل جین کے ہمراہ خوشحال زندگی کی طرف'۔

نصرت جہاں نے اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی

نصرت جہاں اور نکھل جین کی شادی ترکی کے بوردم قصبے میں ہوئی جہاں پر ایم پی ممی چکرابوردی کے ساتھ ساتھ قریبی رشتہ دار اور چند احباب موجود تھے۔

نصرت جہاں شادی کی تیاریوں کی وجہ سے لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف نہیں لے سکیں۔

نصرت جہاں نے بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقے میں بی جے پی کے امیدوار ساینتن باسو کو تقریبا ساڑھے تین لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔ نصرت جہاں نے مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details