اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Mahua Moitra Slams Yogi Govt رکن پارلیمان مہوا موئترا کی اترپردیش حکومت پر تنقید - مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنانگر

رکن پارلیمان اور ترنمول کانگریس کی بے باک رہنما مہوا موئترا نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی کرکزی حکومت نے نفرت کی سیاست کی بدولت اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی کے دور حکومت کے دوران ملک و جمہوریت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

رکن پارلیمان مہوا موئترا کی اترپردیش حکومت پر تنقید
رکن پارلیمان مہوا موئترا کی اترپردیش حکومت پر تنقید

By

Published : Apr 17, 2023, 4:34 PM IST

ندیا: مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنانگر سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور بے باک رہنما مہوا موئترا نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ملک کو مافیا ریپبلک بنا دیا ہے۔ اس سے ملک میں سب سے زیادہ جمہوریت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس کے لئے ایک ہی سیاسی جماعت ذمہ دار ہے۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہتی ہیں کہ ان کے خیال میں عتیق احمد اور اشرف کا قتل لوگوں کی توجہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے انٹرویو سے ہٹانے کے لئے کیا گیا۔حکومت اکثر و بیشتر اس طرح کے ہتھکنڈے کا استعمال کرتی ہے جس سے لوگوں کی توجہ ہٹایا جا سکے۔

رکن پارلیمان نے کہاکہ اترپردیش میں کس کی حکومت چل رہی ہے۔غنڈوں کے ہاتھوں لوگوں کا قتل کیا جا رہا ہے، گھروں پر بلڈوزر چلایا جا رہا ہے اور چند لوگ اسے انصاف کرنے کا طریقہ کہتے ہیں۔انصاف کرنے کا یہ کون سا طریقہ ہے۔اترپردیش کی حکومت اس سلسلے میں وضاحت کرنی چاہئے۔لیکن ایسا نہیں ہے کہ جا رہا ہے سب ٹھیک ہے۔کوئی بتائے گا کہ کیا ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mahua Moitra Slams BJP Over Pulwama Attack مہوا موئترا نے پلوامہ حملے کو لے کر بی جے پی پر تنقید کی

واضح رہے کی عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئیں۔جیپ سے اترنے کے 10 سیکنڈ کے اندر عتیق اور اشرف کو میڈیا والوں نے گھیر لیا اور سوال کرنے لگے۔ اسی درمیان چند نوجوان وہاں پہنچے اور فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ میں دونوں بھائی عتیق احمد اور ان کے بھائی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details