اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارٹی میں کون آئے گا اور کون نہیں اس کا فیصلہ ممتابنرجی کریں گی: کلیان بنرجی

شری رامپور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی نے راجیب بنرجی کی پارٹی میں واپسی کو لے کر کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا ہے۔

kalyan banerjee
کلیان بنرجی

By

Published : Jun 13, 2021, 11:24 AM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے شری رام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے راجیب بنرجی کی جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ریاست کی سیاست میں امید کے مطابق تھوڑی تبدیلی آئی ہے۔ یہ پہلے سے معلوم تھا۔ اس کو لے کر زیادہ کچھ کہنا بھی نہیں چاہیے۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے اور نتائج برآمد ہونے تک ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والوں نے بیان بازی کے معاملے تمام حدیں پار کر گئے تھے۔ یہ سب کو معلوم ہے۔ جہاں تک پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کی بات ہے تو اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی نے کہا کہ پارٹی میں کون آئے گا اور کون نہیں آئے گا؟ اس کا فیصلہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کریں گی۔ اس سلسلے میں پارٹی کے سربراہ کے علاوہ کوئی کچھ بھی نہیں کہہ سکتا ہے۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان کنال گھوش اور راجیب بنرجی کے درمیان کس بنیاد پر ملاقات ہوئی ہے، اس لئے میں بھی کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنا ضرور کہنا چاہوں گا کہ اسمبلی انتخابات کے دودان راجیب بنرجی کی کہی ہوئی تمام باتوں کو ریکارڈ کرکے رکھا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر منظر عام پر لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

مکل رائے کے بعد راجیب بنرجی کی ٹی ایم سی میں واپسی کی قیاس آرائی

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات راجیب بنرجی کو 43 ہزار ووٹوں سے شکست دے کر انہیں ان کی سیاسی اہمیت بتا دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details