ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں کانگریس کے سنئیر رہنماؤں نے راہل گاندھی کے ہاتھوں میں پارٹی کی قیادت سونپنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ریاست کے بیشتر اضلاع سے راہل گاندھی کی حمایت میں آواز بلند ہونے لگی ہے۔MP Adhir Ranjan Choudhry Says Rahul Gandhi Suitable Candidate For Congress President
مرشد آباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ راہل گاندھی کو بڑی ذمہ داری سونپنے کا صیح وقت آگیا ہے۔ان میں پارٹی کی قیادت کرنے کی تمام تر خوبیاں ہیں۔پارٹی کو اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
مغربی بنگال پردیش کانگریس کا راہل گاندھی کو پارٹی صدر بنانے کا مطالبہ یہ بھی پڑھیں:Congress President Election کانگریس صدر کے عہدے کے لیے گہلوت اور ششی تھرور انتخابی میدان میں
رکن پارلیمان نے کہا کہ کانگریس میں ایک سے بڑھ کر ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں لیکن پارٹی کی ذمہ داری اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں سوننے کا وقت آگیا ہے۔راہل گاندھی کانگریس کے صدر بننے کے سب سے مضبوط اور مناسب امیدوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سربراہ کو اس سلسلے میں سنجیدگی سے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ راہل گاندھی کو بڑی ذمہ داریوں سے زیادہ دنوں تک دور نہیں رکھا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف راجہ سبھا رکن پردیپ بھٹاچاریہ نے کہا کہ راہل گاندھی کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ راہل گاندھی میں پارٹی کے ساتھ ساتھ ملک کی رہنمائی کرنے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں پارٹی قائد کو اس سلسلے میں اب کوئی بڑا فیصلہ لینا چاہیے۔پارٹی کو ایک طاقتور رہنما کی ضرورت ہے۔راہل گاندھی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔ بس انہیں ذمہ داری سونپنے کی ضرورت ہے۔MP Adhir Ranjan Choudhry Demand Rahul Gandhi AS A Congress President