کولکاتا:عام انتخابات 2024 کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہیں ہیں۔بی جے پی کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی درمیان سی پی ایم نے اتحاد انڈیا کی رابطہ کمیٹی کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی کے پولٹ بیورو کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہےکہ سی پی آئی ایم مستقبل میں رابطہ کمیٹی کا حصہ نہیں بنے گی۔ سی پی ایم کے اس فیصلے پر ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ سی پی آئی ایم واضح طور پر بتا سکتی ہے کہ سی پی آئی ایم کی پوزیشن کیا ہے۔
یہ ان کا فیصلہ ہے کہ سی پی آئی ایم کیا کرے گی یا دوسری پارٹی بی جے پی کے خلاف لڑنے کے لیے کیا کرے گی یہ ان کا فیصلہ ہے۔ ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر بی جے پی کے خلاف لڑنے کی ہم ہمیشہ دعوت دیتے رہے ہیں۔ ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران پانچوں پارلیمنٹ میں موجود رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ پیر سے جمعہ تک پارلیمنٹ کے تمام اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔