اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: ماں فلائی اوور پر حادثات باعث تشویش - موٹرسائیکل سوار

گذشتہ 14 اگست کو ایک درد ناک حادثہ پیش آیا جس میں نوجوان بائیک سوار 35 فٹ اونچے فلائی اوور سے نیچے گر گیا اور اسپتال میں اس کی موت ہو گئی۔

کولکاتا کے ماں فلائی اوور پر حادثات باعث تشویش

By

Published : Aug 16, 2019, 11:14 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:59 AM IST


کولکاتا میں شہریوں کو ٹریفک سے نجات دلانے کے لیے چند برس قبل ماں فلائی اوور کا افتتاح کیا گیا تھا جو پارک سرکس سے ایئر پورٹ نیو ٹاؤن راجر ہاٹ اور سالٹ لیک جانے کے لیے اہم ذریعہ ہے ۔ اس کے افتتاح ہونے سے لوگوں کا وقت بچتا ہے کیونکہ اس فلائی اوور پر جام بالکل نہیں ہوتا لیکن فلائی اوور پر بھیڑ نہ ہونے اور خالی راستہ ہونے کی وجہ سے تیز رفتاری سے لوگ گاڑی چلاتے ہیں۔

کولکاتا کے ماں فلائی اوور پر حادثات باعث تشویش

آئے دن ماں فلائی اوور پر حادثات ہوتے رہتے ہیں جس سے انتظامیہ کے ساتھ شہر کے لوگ بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ 14 اگست کی شب بھی ماں فلائی اوور پر ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں بائیک سوار تیز رفتاری کے ساتھ ماں فلائی اوور پر اپنی بائیک کو موڑنے کی کوشش کی جس دوران فلائی اوور کے گارڈر سے وہ ٹکرا کر نیچے گر گیا۔ اس کو نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

اس حادثے کا پورا ویڈیو ماں فلائی اوور پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے جسے پولیس نے جاری کیا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 5:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details