اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے وزیراعلیٰ سے رابطہ کیا - لوگوں

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ممتابنرجی کی 'دیدی کو بولو' مہم کے ذریعہ ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے وزیراعلیٰ سے رابطہ کیا ہے۔

ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے وزیراعلیٰ سے رابطہ کیا

By

Published : Jul 30, 2019, 7:23 PM IST

لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ شروع کی گئی عوامی رابطہ مہم کے 24گھنٹے کے بعد ترنمو ل کانگریس نے آج دعویٰ کیا ہے کہ ویب سائٹ اور ہیلپ لائن پر بڑے پیمانے پر لوگ رابطہ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کی میٹنگ میں ممتا بنرجی نے کل ویب سائٹ اور ہیلپ لائن جاری کیا تھا جس پر کوئی بھی براہ راست رابطہ کرسکتا تھا۔

ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے وزیراعلیٰ سے رابطہ کیا

اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو عوامی رابطہ میں اضافہ کرنے کیلئے گاؤں میں جاکر وقت گزارنے کی ہدایت دی۔

ترنمو ل کانگریس نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں ایک لاکھ افراد نے ہیلپ لائن پر رابطہ کیا ہے۔ہرایک ممتا بنرجی سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔تاہم شکایت کندگان کی باتوں کو وزیراعلیٰ تک پہنچانے اور اس کوحل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

”دیدی کے بولو“ دیدی کو بولے کے نام سے ٹوئیٹر پر کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع سے ایک لاکھ سے زاءد افراد نے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہیلپ لاءن پر 240 افراد لوگ موجود رہتے ہیں اگر ضرورت پڑی تواس تعداد میں مزید اضا فہ کیا جا ئے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details